11 اگست 2015 - 12:50
مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے تہران ریاض کا باہمی تعاون ضروری

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے مشیر وولکر پرتھز نے مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کیلئے تہران و ریاض سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی تاکید کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن ریڈیواسٹیشن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےجرمن چانسلر انجیلا مرکل کے مشیر وولکر پرتھز نے مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کیلئے تہران و ریاض سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی تاکید کی ہے ۔
انہوں نےکہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید تنازعات کو روکنے کیلئے سعودی عرب اور ایران کےدرمیان تعاون انتہائی اہم ہے ۔
انہوں نےکہا کہ ریاض اور تہران کے تعاون کے بغیر شامی تنازعے حل نہیں کیا جاسکتا اور علاقے میں جاری کشیدگی کو ختم نہیں کیاجاسکتا ہے ۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیاکہ سعودی حکومت مشرق وسطیٰ کو درپیش بہت سے سنگین مسائل کی ذمہ دار ہے اوریہ بھی حقیقت ہے کہ خطے کے مسائل کے حل میں سعودی عرب کا ایک اہم رول ہے ۔
پرتھیز کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب سعودی عرب کے وزیر خارجہ برلین کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ اپنے ہم منصب والٹرکے ساتھ علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرینگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲